site under construction

.
News Update :
Home » » لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے سولر یو پی ایس بہترین ہے سسٹم کی قیمت کیا ہے؟

لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے سولر یو پی ایس بہترین ہے سسٹم کی قیمت کیا ہے؟

جیسے جیسے پارہ یا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، ویسے ہی بجلی کی فراہمی نے مایوس کرنا شروع کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ مسلسل دیگر عملی اور سستے آپشنز کو تلاش کر رہے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے تک جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز لوگوں کے لیے کچھ تسکین کا باعث بنتے تھے مگر بغیر کسی اعلان کے گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے اور ایندھن کی قیمت میں بے پناہ اضافے کے باعث یہ کافی مہنگا آپشن بن چکا ہے۔ جہاں تک یو پی ایس سسٹمز کی بات ہے تو یہ اس وقت تک ہی بجلی فراہم کرتے ہیں جب تک بیٹری کام کرتی ہے، اس کے بعد انہیں ری چارج کرنا پڑتا ہے۔ خوش قسمتی سے اب ایسے متبادل یا ماحول دوست توانائی کے ذرائع موجود ہیں، جن کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد انہیں اپنا رہے ہیں۔
اگرچہ سولر ہو یا ونڈ، ان کے سسٹم کی تنصیب شروع میں مہنگی نظر آتی ہے، مگر یہ دیکھنا چاہئے کہ اس سرمایہ کاری سے یوٹیلیٹی بل کو کم از کم رکھا جاسکتا ہے کیونکہ سورج یا ہوا مفت بجلی فراہم کرتے ہیں۔ ان دونوں میں ونڈ پاور میں کچھ مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے معاملے پر ہوا پر انحصار کرنا پڑتا ہے، مگر سورج یہاں موجود ہے اور ہر روز ہی آسمان پر جگمگا رہا ہوتا ہے اور یہ زیادہ قابل اعتماد ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اس شعبے میں بہتری اور جدت کا باعث بھی بن رہی ہے اور اس حوالے سے نئی پیشرفت یو پی ایس ٹیکنالوجی میں ہوئی ہے اور سولر یو پی ایس کے حوالے سے صارفین میں دلچسپی بہت زیادہ بڑھ رہی ہے جو اسے عملی آپشن قرار دے رہے ہیں۔
تو یہ سولر یو پی ایس کیا ہے؟ اس کا جواب کراچی کے ریگل چوک میں سولر یو پی ایس فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں میں سے ایک محمد شاکر نے کچھ اس طرح دیا' یہ بنیادی طور پر ایک انورٹر ہے، جس میں اب سولر چارج کنٹرول موجود ہے، اسے سولر ہائیبرڈ کنورٹر بھی کہا جاتا ہے'۔ انہوں نے مزید بتایا ' یہ سب اس میں نصب ہوتا ہے تو اب یو پی ایس بیٹری کو چارج کرنے کے لیے بجلی کا انتظار کرنے کی بجائے آپ اسے چبوترے میں لگے سولر پینل سے کنکٹ کرسکتے ہیں جس کی بدولت بیٹری چارج رہتی ہے'۔
ابرار ایک اور یو پی ایس سسٹمز ڈیلر ہیں، ان کا بھی کہنا تھا کہ یہ چین سے آنے والے تازہ ترین سولر پاور سسٹمز ہیں ' اب مارکیٹوں میں متعدد سولر یوپی ایس برانڈز دستیاب ہیں، ان میں کچھ معروف غیرملکی برانڈز ہیں جو کہ اپنی مصنوعات چین میں اسمبل کرتے ہیں، کچھ ان کی نقل کرتے ہیں اور کچن اوریجنل چیی برانڈز ہیں'۔ انہوں نے بتایا ' سولر یو پی ایس کی قیمت کا انحصار صارف کے لوڈ کی ضرورت پر ہے، یہ آپ کو 14 ہزار 500 روپے تک بھی مل سکتا ہے، اور اسے ایک سولر پینل سے کنکٹ کرنا بھی بیٹری کو اتنا چارج رکھتا ہے کہ پنکھے اور لائٹس کام کرتے رہیں'۔'
Share this article :
 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2014. ELECTRIC PLUS . All Rights Reserved.
Design Template by electric plus | Support by creating website | Powered by Blogger