site under construction

.
News Update :
Home » » شادی کے ساڑھے آٹھ سال میں خاوند کے ساتھ کتنا وقت گزارا ؟ کشمیری حریت پسند یاسین ملک کی اہلیہ نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

شادی کے ساڑھے آٹھ سال میں خاوند کے ساتھ کتنا وقت گزارا ؟ کشمیری حریت پسند یاسین ملک کی اہلیہ نے ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

کشمیر کی آزادی کے پاسبان یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شادی کے ساڑھے 8 برس کے دوران صرف 60 دن خاوند کے ساتھ گزارے، بقیہ وقت انہیں جیل جا کر ملی مجھے ان کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے دفتر میں کشمیر یک جہتی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری وہ دن ہے جس دن کشمیری تہہ دل سے پاکستانیوں کے شکر گزار ہوتے ہیں،

پاکستانی بھائیوں نے کشمیر کے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ کوئی کشمیری اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور حالت پر ترس کھانا پسند نہیں کرتا بلکہ خود اپنا حوصلہ بڑھاتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کی ہوئی ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ان پر تشدد کیا جاتا ہے، کشمیری بچیوں کے اسکولوں میں گرنیڈ پھینکے جاتے ہیں جس سے وہ زخمی اور اندھی ہو جاتیں ہیں۔یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ساڑھے آٹھ سال کی شادی میں 60 دن اپنے خاوند کے ساتھ گزارے، باقی وقت انہیں جیل جا کر ملی مجھے ان کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے دفتر میں کشمیر یک جہتی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری وہ دن ہے جس دن کشمیری تہہ دل سے پاکستانیوں کے شکر گزار ہوتے ہیں، پاکستانی بھائیوں نے کشمیر کے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ کوئی کشمیری اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور حالت پر ترس کھانا پسند نہیں کرتا بلکہ خود اپنا حوصلہ بڑھاتا ہے...

Share this article :
 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2014. ELECTRIC PLUS . All Rights Reserved.
Design Template by electric plus | Support by creating website | Powered by Blogger