الیکشن سے پہلے۔
"کیا تم نے مزدوروں کی مدد کے لئے سارا انتظام کر لیا ہے؟"
"جی سر"
"جاؤ انھیں ہمارے اسٹیج کے سامنے بٹھاؤ۔اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا۔ وہ ہمارا ووٹ بینک ہے۔"
الیکشن کے بعد
"کیا پروگرام کی ساری تیاریاں ہو چکی ہیں؟"
"جی سر۔"
" میرے پروگرام میں کم از کم آٹھ دس ہزار سامعین ہونے چاہئے۔"
" ہم پوری کوشش کر رہے ہیں سر۔"
" لیکن خیال رہے اسٹیج کے سامنے سبھی سوٹ بوٹ والے لوگوں کو بٹھانا اور مزدور پیشہ لوگوں کو نعرے لگانے اور تالیاں بجانے کے لئے پیچھے کھڑے کر دینا!!"
"جی سر ۱۱"